کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بیکنگ سوڈا میں تبدیل کرنے والا منصوبہ

نارتھ وچ: برطانیہ کا کاربن کشید کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ 40 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو نہایت کارآمد کیمیکل سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرے گا۔

اتنی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کا مطلب 20 ہزار گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کے مترادف ہوگا اور ایسا کرنے سے برطانیہ کے 2050 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

سوڈیم بائی کاربونیٹ کو غذائی اور طبی اغراض سے بیکنگ سوڈا اور ڈائلیسز مشین اور فارماسوٹیکل ادویات کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

ٹاٹا کیمیکلز یورپ نے نارتھ وچ میں اپنا نیا پلانٹ اس مقصد کے ساتھ کھولا ہے کہ کمپنی کے کاربن اخراج میں 10 فی صد سے زیادہ کی کمی کی لائی جا سکے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ فیسیلیٹی میں موجود میتھین گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کی چمنیوں سے کشید کیا جائے گی اور صاف کرنے سے قبل اس کو ٹھنڈا اور مائع شکل میں ڈھالا جائے گا۔

اس پلانٹ پر دو کروڑ پاؤنڈز کی لاگت آئی ہے جس میں سے 40 لاکھ پاؤنڈز برطانوی حکومت نے دیے۔

کمپنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے جس عمل کا استعمال کرے گی وہ برطانیہ میں پیٹنٹ ہے۔

کمپنی نے اپنے سوڈیم بائی کاربونیٹ کا نام ایکوکارب رکھا ہے اور اس کو دنیا بھر میں 60 سے زائد ممالک میں برآمد کیا جائے گا۔

برآمد کیے جانے والے سوڈیم کاربونیٹ کا زیادہ تر حصہ گردوں کے مرض میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لیے کیے جانے والے ڈائلیسز میں استعمال کیا جائے گا۔

دیگر ممکنہ استعمال میں پانی کی صفائی، غذا، جانوروں کی خوراک اور فارماسوٹیکل ادویات کی پی ایچ مساوی کرنا شامل ہوگا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

معاشی بحالی کیلیے اہداف پر مشتمل جامع پلان ناگزیر

پیر جون 27 , 2022
اسلام آباد: معیشت کی بحالی کے لیے ایک حقیقت پسندانہ اور جامع پلان تشکیل دینا بہت ضروری ہے۔ اگر آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط مل جائے، قرضوں کی واپسی کی ڈیڈلائن میں توسیع بھی مل جائے اور دوست ممالک سے توازن ادائیگی کے لیے وصول کردہ ڈپازٹس […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: