بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ اور رنبیر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی:  بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ  بھٹ نے اپنے  آفیشل انسٹاگرام سے تصویر شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور بھی موجود ہیں اور وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی الٹراساؤنڈ کروا رہی ہی ، الٹرا ساؤنڈ مشین کی اسکرین پر ان کے ہونے والے بچے کی موجودگی دکھائی دے رہی ہے تاہم اداکارہ نے اسکرین پر دل والا ایموجی لگا رکھا ہے۔

حال ہی میں رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور سے شادی کرنے والی عالیہ بھٹ نے اس تصویر کے کیپشن میں  اپنے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہمارا بچہ جلد آرہا ہے‘‘۔

 

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر ان کے کئی نامور ساتھی اداکار اور ان کے مداح انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر  رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی سالوں سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھےجس کے بعد وہ رواں سال 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹک ٹاکرڈاکٹر کے 40 لاکھ مداح

پیر جون 27 , 2022
لندن: عموماً ڈاکٹر حضرات سوشل میڈیا پر کم کم آتے ہیں لیکن ایک ٹک ٹاکر ڈاکٹر اب دنیا بھر میں مقبول ہیں اور 40 لاکھ سے زائد افراد ان کے مداحوں میں شامل ہیں۔   ڈاکٹر جولی اسمتھ پیشے کے لحاظ سے ماہرِنفسیات ہیں اور انہوں نے کووڈ کے دور میں […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: