اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کارپرآئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں  کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے طریقہ کار پرآئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی رہنما داؤد غزنوی کی  درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی۔ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا۔ قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ایس ایل؛ فرنچائزز کو سبز باغ میں نوٹوں کے درخت کی تلاش

Mon Jun 27 , 2022
کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز کو سبز باغ میں نوٹوں کے درخت کی تلاش ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے چند ماہ قبل پی ایس ایل 7 سے فرنچائزز کو 90 کروڑ روپے کے فائدے کا اعلان کیا تھا، اب جمعے کو لاہور میں میڈیا کانفرنس میں انھوں نے […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031